ایرانی بلوچستان میں حالات کشیدہ، گاڑیاں اور سرکاری دفتر نذر آتش
سروان:ایرانی بلوچستان کے شہرسروان میں حالات کشیدہ، گاڑیاں اور سرکاری دفتر نذر آتش ایرنی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے منسلک ایرانی سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ کے باعث ہلاکتون کیخلاف مشتعل ہجوم نے سروان میں قائم سرکاری دفتر کو آگ لگادی، مشتعل ہجوم نے سرکاری دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی، مظاہرین نے گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی، غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق ایرانی بلوچستان میں گزشتہ چند دنوں میں فائرنگ سے کم و بیش، 37افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تیل کے کاروبار سے منسلک تھے، خیال رہے کہ گزشتہ روز حق آباد میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بھی 10افراد جاں بحق ہوئے تھے،
Load/Hide Comments


