ووٹ چرانا قتل سے بڑا جرم اور آئین سے غداری ہے، احسن اقبال
اسلام آ باد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ووٹ چرانا قتل سے بڑا جرم اور آئین سے غداری ہے، امید ہے الیکشن کمیشن ڈسکہ الیکشن کو ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو نشان عبرت بنائے گا، شفافیت کے لئے پورے حلقے کا دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔ لیگی رہنماؤ ں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن نارمل ہوتا ہے، ڈسکہ میں جس بھونڈے طریقے سے الیکشن چرانے کی کوشش کی گئی، اس طرح یوگنڈا اور افریقہ میں آمر بھی نہیں کرتے۔
Load/Hide Comments


