مولانا فضل الرحمان،مریم نواز میں ٹیلیفونک رابطہ
لاہور:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان آج (اتوار) جاتی امراء رائے ونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آج اتوار کے روز ملاقات بھی طے پائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دئیے جانے والے پیغام، استعفوں اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


