چمن دھماکے میں بچے سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 4ہو گئی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) چمن دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4ہو گئی، تفصیلات کے مطابق چمن دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد چار ہو گئی جبکہ کئی دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز ایڈکوارٹر کے قریب ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دھماکے کی زد میں آکر 13افراد زخمی ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق دھماکہ پولیس کی گاڑی پر ہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق جوں ہی پولیس کی گاڑی قریب آ گئی سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں