این سی اوسی نے ملک بھر میں تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
اسلام آبا د:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اضافی پابندیوں کی منظوری دی جن کا اطلاق ان شہروں اور اضلاع میں ہوگا جہاں مسلسل تین روز تک کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ان شہروں اور اضلاع میں 5 اپریل سے شادی کی تمام تقریبات (ان ڈور اور آؤٹ ڈور) پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تاہم صوبے مقامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں کا جلد اطلاق بھی کر سکتے ہیں۔تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی،این سی او سی، 29 مارچ سے صوبوں کو توسیعی لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے کورونا کا اپ ڈیٹ شدہ ہاٹ اسپاٹ نقشے فراہم کرے گی۔نوٹی فکیشن میں وفاق کی تمام اکائیوں سے ترجیحی بنیاد پر نوٹی فکیشنز جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


