عمران خان کی کورونا ٹیسٹ منفی آ گئی، وائرس کی کوئی علامات باقی نہیں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی کورونا رپور ٹ منفی آگئی اور ان میں وائرس کی کوئی علامات باقی نہیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائر س سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کام کرنا شروع کر دیاہے اور ان میں اب کورونا وائرس کی اب کسی قسم کی علامات نہیں رہیں، عمران خان قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کر رہے ہیں، گائیڈ لائنز کے مطابق عمران خان کو اب کورونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی عمران خان کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجویزد ی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں