اوتھل،سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کرقتل کردیا

اوتھل: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کرقتل کردیاپولیس نے آلہ قتل برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی علیٰ الصباح لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 25کلومیٹر دور لیاری بڈھو کے علاقے میں زوہیب نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کا چاقوسے گلہ کاٹ کراسے قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیاری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی،کچھ دیر بعد لیاری پولیس نے آلہ قتل سمیت ملزم زوہب کو گرفتارکرلیا قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں