خیال تھا کہ ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں مگر اب ایسا ممکن نہیں، شیخ رشید

کوئٹہ(انتخاب نیوز)خیال تھا کہ ایف کو کوئٹہ سے نکالیں مگر اب ایسا ممکن نہیں، شیخ رشید، سرینا ہوٹل میں دھماکے کے بعد کل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیال تھا کہ کوئٹہ شہر سے ایف سی کو نکالیں لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گوادر اور بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہیں اور چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے،ہماری دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے، یہ دھماکا پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں