ہوشاب زیادتی کیس، متاثرہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے، میڈیکل رپورٹ

تربت (بیورورپورٹ) ہوشاپ میں مبینہ زیادتی کے شکار بچہ کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کے امکان کو ردکردیاگیا ہے، ٹیچنگ ہسپتال تربت کے چیف میڈیکل افیسرکے دستخط سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 13سالہ مراد ولد گنگزار ساکن ہوشاپ کو 21اپریل کی سہہ پہر3بج کر50منٹ پر ٹیچنگ ہسپتال تربت کے شعبہ حادثات لایا گیا جہاں پر4بجے ان کا میڈیکل چیک اپ کیاگیا، رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہدنہیں ملے اورانہیں اسی روزہسپتال سے فارغ کردیاگیا، ادھر متاثرہ بچہ مراد امیر کے بڑے بھائی نے میڈیکل رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہاکہ جورپورٹ پیش کی گئی ہے وہ حقیقت کے منافی ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ میڈیکل رپورٹ ملک کے کسی بھی ماہرمیڈیکل ٹیم سے کرائی جائے کیونکہ میڈیکل رپورٹ میں حقائق کوچھپایا گیاہے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تحویل میں لینے اوردباؤ ڈالنے کی خبروں کی تردید کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں