دعاؤں اور ہمدردی کے پیغامات پر پاکستانی عوام کا مشکور ہوں، نونگ رونگ
کوئٹہ :پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ان کا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، دعاوں اور ہمدردی کے پیغامات پر پاکستانی عوام کے مشکور ہیں۔سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں نونگ رونگ نے کہا کہ وہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، دعاں اور ہمدردی کے پیغامات پر پاکستانی عوام کے مشکور ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


