جیکب آباد میں خسرہ کی وبا ڈائن بن گئی،18بچے کھا گئی

جیکب آباد:جیکب آباد میں خسرہ کی وبا ڈائن بن گئی،روز بچے کھانے لگے،ضلع میں خسرہ سے بچوں کے فوت ہونے کی تعداد بڑھ کر 18ہو گئی،ڈی ایچ او نے خسرہ سے چھ بچوں کی اموات کی تصدیق کی،صوبائی وزیر صحت کے نوٹس کے باوجود خسرہ وبا پر ضابطہ نہ آسکا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں خسرہ کی وبا ڈائن بن گئی ہے جو روز بچوں کو کھانے لگی ہے صوبائی وزیر صحت کے نوٹس کے باوجود جیکب آباد میں خسرہ کی وبا پر ضابطہ نہیں ہو سکا ہے قادرپو ر میں تین بچوں کے خسرہ کی وجہ سے فوت ہونے کی اطلاع ہے جبکہ قصبہ آدم خان پہنور میں 3سالہ شاہنولد ممتاز سول ہسپتال میں فوت ہو گیا جس کے بعد ضلع میں خسرہ کی وجہ سے فوت ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 18ہو گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں رابطے پر ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر عبدالغفار رند نے ضلع میں چھ بچوں کی خسرہ سے اموات کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ خسر ہ وبا پورے سندھ میں ہے اور ہر بچہ خسرہ کی وجہ سے ہی فوت نہیں ہورہا جہاں خسرہ کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں ٹیم بھیج کر پورے علاقے کے بچوں کو ویکسین کی جا رہی ہے،ویکسینیٹرس دو ماہ سے احتجاج پر ہیں جس کی وجہ سے کام میں دشواری پیش آرہی ہے لیڈی ہیلتھ ورکر س اور ڈسپینسرس کی مدد سے خسرہ کی وبا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے واضح رہے کہ 20روز قبل وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جیکب آباد میں خسرہ کی وبا کے پھیلنے کا نوٹیس لیا تھا جس کے بعدپروجیکٹ ڈائریکٹر
ے جیکب آباد،ٹھل اور گڑھی خیرو کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ڈی سی آفیس میں حکام سے میٹنگ کرکے سخت اقدامات کرنے کے احکامات دئے تھے لیکن اس کے باوجود خسرہ کے کیسز میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں