ہوسکتا ہے ن لیگ کے پاس بشیر میمن کی ٹیپ بھی ہو‘اعتزازحسن

لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے مسلم لیگ ن کے پاس بشیرمیمن کی بھی ٹیپ ہو،مریم بی بی کہہ چکی ہیں کہ ہمارے پاس اوربھی ٹیپ ہیں، وہ ٹیپ کیسی ہوں گی؟ بشیر میمن نے اس قدر سلیقے سے نام لیے کہ میں حیران ہوگیاہوں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیز بڑی عجیب لگتی ہے، مجھے بشیر میمن سے دوتین بار گفتگو کا موقع ملا، جب یہ پیپلزپارٹی کیخلاف پیش ہوتے تھے، بشیر میمن بڑی شدت سے پیپلزپارٹی، آصف زرداری، فریال تالپور اور خورشید شاہ کیخلاف تھے، لہذا ان سے اگر کوئی کہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف کیس چلاؤ تو اس سے نہیں لگتا کہ یہ انکار کریں گے، کیوں کہ پیپلزپارٹی کے خلاف نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں