پنجگور میں بارشوں نے تباہی مچادی، ایک شخص جاں بحق 4افرادزخمی

پنجگور ( نامہ نگار )پنجگور میں بارش سے موسم خوشگوار، پنجگور میں دیوار منہدم ہونے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے درجنوں دیواریں اور کچے مکانات زمین بوس ہوگئے پنجگور کے علاقے سراوان میں دیوار منہدم ہونے سے نوید ولد منظور احمد جانبحق جبکہ ناصر زخمی ہوگیا پنجگور کے مختلف علاقوں میں آ بی گزر گاہوں کے بعد ہونے سے پانی گھروں اور مساجد کے اندر داخل ہوگیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں مزید تین افراد کے زخمی ہوئے کی بھی اطلاع ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں