ملک ریاض کو پشت پناہی حاصل ہے، تمام طبقات بحریہ ٹاون کے مظالم کیخلاف آواز بلند کریں، خان قلات

لندن – خان آف قلات، میر سلیمان داود احمد زئی نے بحریہ ٹاؤن کی طرف سے مقامی آباد کاروں کی زمینوں پے زبردستی قبضے کرنے کی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ھے۔

میر سلیمان خان احمد زئی نے مقامی بلوچ، سندھی، جوکھیہ اور دوسرے نمائندوں کو مخاطب ھوتے کہا کہ وہ سب اپنے اپنے سیاسی مقاصد کو ایک طرف رکھ کر اپنے مقامی قدیم لوگوں کی حق میں آواز بلند کریں اور غلط کو غلط کہنے کی ھمت اور حوصلہ اپنے میں پیدا کریں۔

خان آف قلات نے کہا پاکستان میں ملک ریاض کو سیاسی پشت پناہی کی ساتھ ساتھ پاکستان کی حقیقی آقاؤں کی بھی حمایت حاصل ھے یہ ھی وجہ ھے کہ وہ جب چاھے کسی کو بھی چائے اپنی مظالم کا شکار بناتا ھے اور قانون سے بالاتر ھے۔

خان آف قلات نے پاکستان کے تمام بلوچوں سمیت دوسرے سیاسی سماجی، صحافی، وکلا ، سول سوسائٹی کے شخصیتیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے قدیم مقامی مظلوم لوگوں کی حق میں آواز بلند کریں۔

خان آف قلات نے آخر میں ایک دفعہ پھر کراچی کے مقامی، بلوچ، سندھی، جوکھیہ اور دوسرے سیاسی و سماجی نمائندوں پے زور دیا کہ وہ بھی اپنے تمام سیاسی وابستگی اور آپس کی ذاتی ناراضگیوں کی بر عکس ایک آوز بن کر متحد ھوجائیں اور بحریہ ٹاؤن کی نا انصافیوں پے قانونی طور پے احتجاج ریکارڈ کرائیں اور بحریہ کی مظالم کی سامنے دیوار بن کر کھڑے رھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں