اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا، ویڈیو شیئر کر دی

کراچی:اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔بعد ازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں