لسبیلہ میں 75کروڑ روپے کی کرپشن، نیب نے بنک منیجر کو طلب کردیا

حب(نمائندہ انتخاب)لسبیلہ 75کروڑ روپے کی مبینہ بدعنوانی کیس پر نیب نے تحقیقات شروع کردی کراچی کے نجی بنک کے ایریا منیجر کو آج نیب نے کوئٹہ دفتر طلب کرلیا اس حوالے سے معتبر ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفتر سے75کروڑ روپے نیشنل بنک اوتھل سے منتقل کر کے کراچی کے ایک نجی بنک میں رکھنے کے بارے میں باقاعدہ طور پر نیب بلوچستان نے تحقیقات شروع کردی ہے ان ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے” اپنا” بنک کراچی کے ایریا منیجر ظفرقیصرانی کو پیر کے روز نیب کوئٹہ طلب کیا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ نیب نے اپنا بنک میں75کروڑ روپے کی رقم کی منتقلی کے حوالے سے تمام معاہدے اور دیگر دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے ذرائع کے مطابق اپنا بنک کے ایریا منیجر ظفر قیصرانی کے بیان اور تحقیقات کی روشنی میں مزید کرداروں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی جس میں محکمہ خزانہ اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اوتھل دفتر کے افسران شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں