افغانستان کے55سالہ غلام حضرت جو یونیورسٹی میں داخلے کیلئے پر امید

پکتیا(انتخاب نیوز) ایک باریش شخص سر پر سفید پگڑی باندھے سفید جامہ تن کیے میز کے سامنے کھڑے داخلہ فارم پیش کر رہے تھے۔ پہلی نظر میں تو لگتا ہے کہ شاید کسی طالب علم کے والد یونیورسٹی میں اس کے داخلے کے لیے آن پہنچے ہیں۔لیکن پھر اچانک غلام حضرت بتاتے ہیں کہ ان کی عمر 55 برس ہے اور وہ یونیورسٹی میں خود اپنے داخلے کے لیے آئے ہیں۔افغانستان کے صوبہ پکتیا میں اس لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو معلوم ہوا کہ علم کی پیاس بجھانے کے لیے عمر کی قید سے بالاتر ہو کر ایک بزرگ نے کئی دہائیوں بعد یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی ٹھانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں