ایشیا میں ویکسین کی سب سے کم شرح پاکستان میں ہے، فاطمہ بھٹو

اسلام آباد :معروف پاکستانی مصنف و کالم نگار اور سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایشیا میں سب سے کم کورونا ویکسینیشن کی شر ح رکھنے والا ملک پاکستان ہے۔فاطمہ بھٹونے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر ملکی جریدے کی ایک رپورٹ کا لنک شیئر کیا ہے جو بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر کی شدت کے باعث پیش آنے والی صورتحال سے پڑوسی ممالک کو لاحق خطرات کے بارے میں ہے۔انہوں نے موجودہ صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے پہلے کہ سرحد پار سے کورونا وائرس کی مختلف اقسام ملک میں پھیلنے لگیں، حکومت کو اس کے حل کے لیے فوری طور پر کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں