بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے کاٹھور اور گڈاپ کے مقامی لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی کل سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا،اياز لطيف پليجو

کراچی(انتخاب نیوز) سندھی قوم پرست رہنما اور عوامی قومی تحریک کے سربراہ اياز لطيف پليجو کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ نے آج کاٹھور اور گڈاپ کے مقامی لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی ہے. اياز لطيف پليجو نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے ان نہتے دیہاتیوں پر حملہ کیا جو آبائی زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت سندھ ملک ریاض کے ہمراہ اس عمل میں شامل ہے اور میڈیا خاموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے ، لیکن افسوس کہ ریاست اور عدلیہ دکھائی نہیں دے رہے۔ قومی عوامی تحریک اس ظلم کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال کی کال دينا چاہتی ہے ، لیکن کورونا کے دوران پورا سندھ بیروزگار اور برباد ہے۔ عید سے قبل تباہ حال اور لاچار غریبوں کے لئے پریشانی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ميں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کل پورے سندھ کو پرامن احتجاج کی کال دیتا ہوں۔ عید کے بعد سندھ پر اس جارحانہ حملے کے خلاف ہڑتال اور دیگر احتجاجوں کا آپشن کھلا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں