خضدار، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

خضدار،( انتخاب نیوز)خضدار باغبانہ بھٹ میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ باغبانہ بھٹ میں فائرنگ سے دو بھائی محمد نتھوانی نورمحمد نتھوانی پسران دوست محمد نتھوانی جا ں بحق ہو گئے لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا لیو یز کے مطابق قتل کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں