خضدار، اسرائیلی بربریت کیخلاف فلسطینیوں کے حق میں ریلی
خضدار (نمائندہ خصوصی) عالمی دھشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پرظلم وبربریت اور قبلہ اول بیت المقدس کے تقدس کو پامال کرنے پر جمعیت علما اسلام کے مرکزی کال پر خضدار میں ریلی، مظلوم فلسطینیوں کے حق میں عوام کا سمندر امڈ آیا، شہری سراپا احتجاج بن گئے، فلسطینوں سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے اسرائیل کا جھنڈا نذرآتش کرکے اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی، مقررین نے امریکہ کی دوغلی پالیسی کی بھی مذمت کی تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کال پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے ظلم وبربریت اور قبلہ اول پر حملہ کرنے کے خلاف خضدار میں سابق ایم این اے مرکزی سرپرست جمعیت علمااسلام مولانا قمرالدین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی مرکزی جامعہ مسجد سے نکل کر بازارا سے ہوتا ہوا آزادی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کرلیا۔ ریلی میں عوام کا سمندر امڈ آیا، جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے اور ریلی کے شرکاء نے سخت الفاظ میں اسرائیل کی بر بربریت کی مذمت کی اور یو این او کی خاموشی کو آڑے ہاتھوں لیا اور اقوام عالم اور اقوام اسلام سے یہ پر زور مطالبہ کیا کہ فلسطینی مسلمانوں خواتین مرد اور شیر خوار بچوں پر ہونے والی بمباری بند کی جائے اس موقع پر فضاء فلسطینوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ دریں اثناء مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسراٸیل ہوش کے ناخن لے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم بند کرے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ اسراٸیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی جانے والی مظالم کا فوری طور پر نوٹس لیں۔ امریکہ کی دوغلی پالیسی قابل مذمت ہے، ایک طرف امریکہ جنگ بندی کا مطالبہ کررہی ہے تو دوسری طرف اسرائیل کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں یہ امریکہ کی کھلی دھشت گردی اور سرپرستی ہے۔ریلی آزادی چوک پر ہی اختتام پذیر ہوئی اور ریلی کے آخر میں فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی


