عالمی کورونا ریلیف فنڈ کیلیے ٹوئٹر کے بانی نے ایک ارب ڈالر عطیہ کردیئے

سلیکان ویلی: مشہورِ زمانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے عالمی کورونا ریلیف فنڈ کیلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کردیئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی اسکوائر میں اپنے حصص (ایکویٹی)کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہے ہیں۔ یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔اپنی اسی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت اور یو بی آئی (عالمی بنیادی آمدن)پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں