کیچ ،بل نگور کے علاقے میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی
کیچ(انتخاب نیوز)ضلع کیچ کے سب تحصیل بل نگور میں آج 25 مئی کی تباہ کُن بارش ، ژالہ باری ، اور طوفانی و تیز ھواؤں نے تباھی مچادی ۔ باغات ، مکانات اور مساجد میں لگے لاکھوں روپوں کا سولر سسٹُم ھوا بُرد ھوکر تباہ ھوگئے ، سینکڑوں مکانات ، چھاپڑے اور چار دیواریاں گرگئے ۔ کجھور ، آم ، چکو ، اور دیگر قیمتی اور فصل دینے والے درخت جڑ سے اُکھڑ کر گر گئے ۔ اھلِ علاقہ اور زمینداروں کو لاکھوں روپے نُقصان ھونے کا اندیشہ ھے ۔ علاقہ مکین اور زمینداروں نے علاقہ ایم پی اے لالہ رشید اور حکومتِ بلوچستان سے اپیل کرتے ھوئے مطالبہ کیا ھیکہ علاقہ بل نگور کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں اور علاقہ مکین کے نقُصانات کا ازالہ کیا جائے ۔
Load/Hide Comments


