متنازع ڈی سی مستونگ کو معطل کیا جائے. بی ایس او
بی ایس او کے سینیئر ممبر یاسر بلوچ، عاطف رودینی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ڈی سی مستونگ کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد میں راشن تقسیم کرنے کا ڈرامہ کیا گیا راشن غریب اور مستحق لوگوں کے بجائے سرمایہ داروں جاگیر داروں درباریوں اور من پسند لوگوں میں بانٹ کر غریب عوام کی حق تلفی کی جس پر سوال کرنے سے غریب عوام اور قابل احترام میڈم شکیلہ نوید دیوار کے ساتھ بدتمیزی بھی کی جس پر ہم اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ ڈی سی کو جلد از جلد معطل کیا جائے انہوں نے مزید کہو کہا کہ یونین کونسلز درینگڑھ، ببری شیخ واسل کردگاپ اور آباد میں سینکڑوں غریب گھرانے ہیں جو دو وقت کی روٹی کیلئے ترستے ہیں اور اسی ضلع مستونگ میں پیش ہونے والے سانحہ، سانحہ درینگڑھ سے سیکنڑوں بچہ یتیم کئی بہنے بیوی اور کئی بوڑھے ماں باپ کے سہارے شہید ہوئے لواحقین ہر وقت حکومت سے مدد کی آس لگائے بیٹھے ہیں حکومت نے کبھی ان پر توجہ تک نہیں دی اور راشن ان غریبوں میں بانٹنے کے بجائے مخصوص پارٹی کے جاگیرداروں میں بانٹا گیا جو ناقابل برداشت عمل ہےانہوں نے مزید کہاکہ بی ایس او ایک قومی تنظیم اور مظلوموں کا ساتھی ہے اور اس مشکل وقت میں بھی بی ایس او مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی. اگر ڈی سی مستونگ کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا اور مزید ڈی سی کے بدمعاشیاں جاری رہی تو بی ایس او اس پر سخت لائحہ عمل طے کریں گی