ایک لاکھ 70ہزار اسکل اسکالرشپ جاری کردی گئیں

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کواسکل اسکالرشپس فراہم کردیں۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے کئے گئے اعلان پر عمل درآمد تیز کردیا گیا ہے،کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے ہائی ٹیک کورسز میں اسکل اسکالر شپ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو اسکل اسکالرشپس فراہم کر دیں ہیں،یہی نہیں نوجوانوں میں ووکیشنل،ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے دس ارب روپے کی رقم تقسیم کی گئی، اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کو جدید اور ہائی ٹیک کورسزکی تربیت دی گئی اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے سلمیٰ عزیز کی کہانی ٹوئٹر پر پوسٹ کردی، سلمیٰ عزیز نے ڈاکیومنٹری اینڈ فلم میکنگ کورس کے ذریعے خواب پورا کرلیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 70 ہزارنوجوانوں کوٹیکنیکل،ووکیشنل تعلیم دی جاچکی، پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم،تربیت فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں