بلوچستان برائے فروخت،نئے اضلاع سیاسی جماعت کے پریشر گروپ کی خواہش پر بنائے گئے ہیں، سردار یار محمد رند

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان برائے فروخت ہے انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژن اور اضلاع صرف بجٹ کی منظوری کیلئے بنائے گئے ہیں ہم نئے اضلاع اور ڈویژن کے مخالف نہیں لیکن یہ اضلاع بجٹ میں ایک سیاسی جماعت کے پریشر گروپ کی خواہش پر بنائے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کسی کی جاگیر نہیں ہے اور نہ ہم کسی کو ذاتی مقاصد کیلئے اضلاع بنانے کی اجازت دیں گےانہوں نے کہا کہ اگر نئے اضلاع اور ڈویژن بنانے ہیں تو انتظامی امور، گراونڈ ریئیلٹی ،عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائیں جائیں تاکہ بلوچستان میں کسی کی حق تلفی نہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں