سینیٹر کہداہ بابر،قاسم رونجھواور غفورحیدری قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مین منتخب

اسلام آباد :سینیٹ کی مزید 14قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا متفقہ طور پر انتخاب کرلیا گیا۔سینیٹر رضا ربانی بین الصوبائی رابطہ، عرفان الحق صدیقی تعلیم، سینیٹر سیمی ایزدی موسمیاتی تبدیلی،سینیٹر ہدایت اللہ خان ہاؤسنگ اینڈ ورکس،سینیٹر پروفیسر ساجد میر کشمیر افیئرزاینڈگلگت بلتستان،سینیٹر محمد ہمایوں مہمند صحت،سینیٹر محمد قاسم ریلوے اورسینیٹر شمیم آفریدی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوئے۔ جمعرات کو سینیٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس کمیٹی سیکرٹریز کی زیر صدارت ہوئے، جن میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔خصوصی اجلاسوں میں قائد ایوان شہزاد وسیم،قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو متفقہ طور پر چیئرمین کمیٹی منتخب کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد و منشیات کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے اجلاس میں سینیٹر کہدہ بابر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا، اسی طرح سینیٹ کی موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی سینیٹر سیمی ایزدی کو متفقہ طور پر چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔سینیٹر دلاور خان کو متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار، مسلم لیگ نون کے عرفان الحق صدیقی کو متفقہ طور پر سینیٹ کمیٹی برائے تعلیم کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کو متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔مسلم لیگ نون کی حمایت سے کامیاب ہونے والے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو قائمہ کمیٹی برائے کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ سینیٹر نصیب اللہ بازئی کو غربت مٹاؤ اینڈ سوشل کمیٹی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ سینیٹر محمد ہمایوں مہمند کو سینیٹ ہیلتھ کمیٹی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور، سینیٹر شمیم آفریدی کو قائمہ کمیٹی برائے نجکاری، سینیٹر محمد قاسم کو قائمہ کمیٹی برائے ریلوے اور سینیٹر ہلال الرحمان کو قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں