بساک حب زون کی جانب سے منعقد کردہ بک اسٹال "مہرگڑھ کتاب کارروان” کا پہلا دن مکمل

حب(انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی طرف دو روزہ بک اسٹال "مہرگڑھ کتاب کارروان” منعقد کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج اس کامیاب کتب میلے کا دوسرا دن چل رہا ہے۔ بک اسٹال کے پہلے دن میں پروفیسرز، ادیب، دانشور اور کتاب دوست احباب سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے دوستوں کی حوصلہ افزائی کی۔
کل یعنی "مہرگڑھ کتاب کارروان” کے پہلے دن میں حب ڈگری کالج کے پرنسپل شمائلہ صاحبہ نے بک اسٹال کا دورہ کیا اور بساک کے دوستوں کی کاوشوں کو سراہا۔ آج بک اسٹال کا دوسرا دن چل رہا ہے۔ جہاں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے دوستوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اسطرح کے کتب میلے کا انعقاد کرکے بلوچستان میں کتاب کلچر کو فروغ دینگے۔ تاکہ بلوچ نوجوان معاشرتی اور سماجی برائیوں سے دور ہوکر کتاب اور قلم کی جانب رغبت حاصل کریں۔
یاد رہے گزشتہ سال دسمبر 2020 کو بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل لومز زون کی جانب حب میں دو روزہ کامیاب کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے بساک کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
ادیب و دانشور، کتاب اور قلم دوست، پروفیسرز اور دیگر مکتبہ فکر کے دوستوں کی کاوشوں سے اس سال 2021 میں بساک حب زون نے دو روزہ کامیاب کتب میلے کا انعقاد کیا ہے جو کہ آج ان کا دوسرا دن ہے۔ اور آئندہ بھی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں "مہرگڑھ کتاب کارروان” کے نام پر کتب میلے کا انعقاد کرکے کتاب کلچر کو فروغ دینے میں اپنی تمام تر کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں