برطانیہ کا ویکسین لگوانے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیسلہ

لندن / بیجنگ (انتخاب نیوز) برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیوں کو نرم کرنے اور ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی سیون)کے حوالے سے ہونے والی بیٹھک میں برطانیہ نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا۔دنیا کے ساتھ بڑے ممالک جی سیون کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد برطانیہ نے ویکسین شدہ مسافروں کو جون کے آخر تک سفر اور اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا۔جی سیون اجلاس کے بعد ایئر ٹریفک لائٹ سسٹم میں کسی پیشرفت کی توقع کا امکان تو نہیں البتہ امید کی جا رہی ہے کہ جی سیون ممالک کے سربراہان کی بیٹھک مسافروں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی۔برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ وہ 21 جون کو قومی لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے۔حکومت لاک ڈاؤن کے حاتمے کے بعد ایئرٹریفک سسٹم کے حوالے سے بھی نظر ثانی کرے گی اور 28 جون کو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی کویت آمد پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا مقصد ملک کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں