بھتہ وصولی کے الزام میں لسبیلہ پولیس کے 10اہلکار معطل ،تحقیقات شروع
حب(نمائندہ انتخاب) بھتہ وصولی کے الزام میں لسبیلہ پولیس کے 10اہلکار معطل ،تحقیقات شروع کردی گئی اہلکار حب اور ساکران میں تعینات تھے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایس ایس پی لسبیلہ کے دفتر اوتھل سے جاری ایک نوٹس کے مطابق حب اور ساکران میں مختلف گاڑیوں سے بھتہ وصولی کے الزام میں سپاہی اور حوالدار رینک کے 10اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے انہیں پولیس لائن اوتھل رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرائی جارہی ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی کا مذکورہ اقدام بہتر ہے تاہم چھوٹے رینک کے ان اہلکاروں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران کے بارے میں بھی تحقیقات کرائی جائے ۔
Load/Hide Comments


