قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی

اسلام آباد :قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہوگئیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔ وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان شہباز شریف کی تقریر کے دوران بجٹ دستاویزات کو ڈیسک پر مارتے رہے، سیٹیاں بجائیں اور ہوٹنگ بھی کی۔اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیاں ایک دوسرے پر پھینکی گئیں۔ اس دوران پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ اس کے علاوہ کتابیں اچھالنے کے عمل میں سیکیورٹی اسٹاف بھی زخمی ہو گیا اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاکہ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ کی کتاب ماری گئی ہے جس سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اراکین اسمبلی کو خواتین کی عزت اور آبرو کا بھی کوئی احساس نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں