پیپلز پارٹی کی عثمان کاکڑ کا علاج سندھ میں کروانے کی پیش کش

کوئٹہ:پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زر داری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی صحت دریافت کی،مراد علی شاہ نے عثمان کاکڑ کا علاج سندھ میں کروانے کی پیشکش کی جس پر محمود خان اچکزئی نے عثمان کاکڑ کی فیملی سے مشاورت کرکے بتانے کا جواب اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں