مشکے میں کورونا وباء 6افراد متاثر

آواران(بیورورپورٹ)ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں کرونا وبا سے چھ افراد متاثر۔آر ایچ سی مشکے کے ایس ایم او ڈاکٹر رفیق احمد بز نجو کے مطابق گزشتہ دنوں ڈی ایچ او آواران ڈاکٹر طاہرگزوزئی کے ہدایت پرمشکے میں 23 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں چھ افراد کے کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے ہیں۔جن کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیاگیا ہے۔جن کو وی اے سی بدل خان اور ڈبلیو ایچ او کے عبید شاہوانی کی نگرانی میں صبح و شام دیکھ بال علاج کی جارہی ہے.جن افراد میں کرونا کی علامت ہے ان میں 1۔ سبزل ولداللہ بخش 2۔ محمد عیسیٰ ولد عبدالغفور 3۔ خلیل احمد ولد محمد حسین 4۔محمد جان ولد نور محمد 5۔آصمہ بنت عبدالقدوس 6۔ غلام علی ولد اللہ بخش شامل ہیں۔جمعہ کے روز جامعہ مسجد مشکے گجر میں خطیب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا ویکسین کرواکر اس وبا سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں