کراچی میں مختلف حادثات میں 3 جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جا بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبرتین میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔بلدیہ ٹاؤن کراچی میں نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق کی شناخت منان اور عبدالحمید کے نام سے ہوئی۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن رئیس امروہوی کالونی میں مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں