ممتاز قوم پرست رہنماء عثمان کا کڑانتقال کرگئے

کراچی (انتخاب نیوز)ممتاز قوم پرست رہنماعثمان کا کڑ کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے وہ چند دن قبل ایک واقعہ کے نتیجہ میں زخمی ہوئے تھے جس پر انہیں کوئٹہ کے نجی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا طبعیت ٹھیک نہ ہونے پر انہیں آصف علی زرداری نے کراچی منتقل کروایا یہاں دو دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کو انتقال کرگئے وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر تھے جبکہ سینیٹر بھی رہے عثمان کاکڑ1961 میں قلعہ سیف اللہ میں پیدا ہوئے وہ ایک سرگرم سیاسی رہنما تھے انہوں نے سینٹ میں مظلوموں کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جس پر انہیں پورے بلوچستان میں عزت و تقریم حاصل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں