پاکستانی معیشت کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اصلاحات میں تیزی لانا ہوگی،حالیہ مشن بات چیت کے اس عمل کو مکمل نہیں کر سکا، آئی ایم ایف

واشنگٹن :آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہاہے کہ پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کو تیار ہیں، پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اصلاحات میں تیزی لانا ہوگی، ٹیکس اور توانائی سمیت مالی، ادارہ جاتی اصلاحات پر بات چیت کی ضرورت ہے، حالیہ مشن بات چیت کے اس عمل کو مکمل نہیں کر سکا، پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطے میں ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سماجی اخراجات میں اضافے کی ضرورت ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جیری رائس نے کہاکہ پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اصلاحات میں تیزی لانا ہوگی، ٹیکس اور توانائی سمیت مالی، ادارہ جاتی اصلاحات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ مشن بات چیت کے اس عمل کو مکمل نہیں کر سکا، پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سماجی اخراجات میں اضافے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ معاشی بحالی میں استحکام کیلئے ضروری پالیسیوں پر عمل درآمد میں تیزی لانا ضروری ہوگا، پاکستانی حکام کے ساتھ تعمیری بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ قرض کے استحکام، مضبوط اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں