کوئٹہ، پودگلی چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 1زخمی

کوئٹہ :کوئٹہ کے نواحی علاقے پودگلی چوک پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پودگلی چوک پر فائرنگ سے حضور بخش نامی شخص جاں بحق جبکہ محمد یوسف زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں