فنانس ترمیمی بل کی منظوری، اسپیکر صاحب! آپ نے ہمارا حق چھینا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اگر آپ دھاندلی نہیں کرتے تو وزیر اعظم عمران خان کے پاس فنانس ترمیمی بل کی تحریک کے حق میں 172 ووٹ نہیں تھے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فنانس بل میں پیش کی گئی ترمیم کو پڑھنا چاہیے تھا لیکن ‘اسپیکر صاحب! آپ نے ہم سے ہمارا حق چھینا ہے۔

انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ ‘اپوزیشن کی ترمیم کو سننے بغیر ہی مسترد کردیا جائے اور وہ بھی ایک غیر منتخب شخص مسترد کردے، حکومت کو ترمیم مسترد کرنے کا جواز پیش کرنا چاہیے تھا۔

بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک مرتبہ پھر مخاطب کرکے کہا کہ’آپ نے نہ صرف اس مرتبہ بلکہ مختلف مراحل میں پارلیمنٹ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بجٹ سیشن ہر پاکستانی کےلیے باعث شرمندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رولز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کے چیلنج پر دو مرتبہ وائس آف ووٹ لے سکتا ہے لیکن تیسری مرتبہ تو ووٹوں کی گنتی ہی نہیں کی گئی، یہ جو ووٹ لیے گئے ہیں معاشی تباہی کا باعث بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں