وزیراعلیٰ بلوچستان کے جہاز،ہیلی کاپٹر، عملے کو تنخواہوں کی مد میں 1ارب 49کروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف
کوئٹہ (آن لائن)مالی سال 2020-21ء میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے جہاز،ہیلی کاپٹر،عملے کوتنخواہوں کی مد میں ایک ارب 49کروڑ رو پے خرچ ہونے کاانکشاف ہواہے۔مالی سال 2020-21ء کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہیلی کاپٹر اور جہاز کے ذریعے سفر،عملے کو تنخواہیں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 49کروڑ31لاکھ 37ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں،ریکارڈ کے مطا بق وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے سالانہ اخراجات صرف 39 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار روپے،جہاز کے سالانہ اخراجات صرف 28 کروڑ 25 لاکھ، 45 ہزار روپے ہیلی کاپٹر اور جہاز کے کل سالانہ اخراجات صرف 67 کروڑ، 86 لاکھ، 11 ہزار روپے اوراس کے علاوہ سفر ی اخراجات اور گاڑیوں کا پٹرول صرف 3 کروڑ 74 لاکھ، 75 ہزار روپے سالانہ خرچ کئے گئے اسی طرح وزیراعلی سیکرٹریٹ کے گزشتہ سال کے کل اخراجات بشمول جہاز، ہیلی کاپٹر، عملہ اور تنخواہیں اور الاؤنسز صرف 1 ارب 49 کروڑ،31 لاکھ 37 ہزار روپے بنا ہے۔


