پوپ فرانسس بھی مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار

عیسائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس بھی مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں بتایا گیا ہے وائرس سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک تقریب میں پوپ فرانسس نے لوگوں سے ہاتھ ملائے اور گلے ملے جس کے بعد انہیں کھانستے اور چھینکتے دیکھا گیا.تاہم ویٹی کن نے پوپ فرانسس کی بیماری کی تفصیلات نہیں بتائیں جبکہ روم میں آج دعائیہ اجتماع میں پوپ فرانسس کی شرکت بھی منسوخ کر دی گئی ہے.ادھرچین میں کورونا وائرس کے کیسز میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے لیکن دنیا بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کے سبب حکومتوں نے اس سے بچاﺅ کے لیے اقدامات تیز تر کر دیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں