بسیمہ، بجلی کی ٹرپنگ کے باعث لیبارٹری کی تمام مشینری جل گئی
بسیمہ(نامہ نگار)سول ہسپتال بسیمہ کے لیبارٹری کیتمام مشینری بجلی کی ٹرپنگ سے جل گئیاور عوام ٹیسٹ کے لیے رل رہے ہیں واضع رہے کہ بسیمہ میں ہر آدھے گھنٹے بعد بجلی ٹرپ کر جاتی ہے سالوں سے لائن پر کوئی کام نہیں ہوا ہے کیسکو حکام اپنے ذمہ داریوں سے مبرا ہے دو دن غیر قانونی کنڈے کاٹ کر گھر بیٹھ جاتے ہیں سول ہسپتال بسیمہ کے لاکھوں روپے کی میشنری جلنے کا سبب بھی بجلی کی بار بار کی ٹریپنگ ہے بجلی کی سہولت بسیمہ کے صارفین کے لیے وبال جان بن گئی ہے لوگوں کے گھروں میں فرج موٹرز کا جل جانا معمول بن گیا ہے عوامی حلقوں نے کیسکوکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے بسیمہ میں اہلکاروں کی من مانی کاسختی سے نوٹس لیں عوام کو یکسان سہولت فراہم کی جاہے۔
Load/Hide Comments


