بلوچستان، تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز،تاجروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورنا وائرس کی موجودہ صور تحال کے تناظر میں گندم کی خریداری ،نجی اور سرکاری شعبہ میں تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز ،لاک ڈاؤن کے حوالے سے تاجروں کے موقف اور دیگر متعلقہ امور کا جائیزہ لیتے ہوۓ اہم نوعیت کے بعض فیصلوں کی منظوری دی گئ صوبائ وزراء میر سلیم کھوسہ عبدالخالق ہزارہ اراکین صوبائ اسمبلی اصغر خان اچکزئ مبین خان خلجی چیف سیکریٹری فضیل اصغر سیکریٹری خوراک دوستین جمالدینی ڈی آئ جی کوئیٹہ سپیشل سیکریٹری صحت کمشنر کوئیٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ خوراک کو حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے فور ی آغاز کے لیۓ اقدامات کی ہدایت کی گئ جس میں باردانہ کی خرید گندم کی ٹرانسپور ٹیشن اور نصیر آباد ڈویژن میں خریداری کے مراکز کا قیام شامل ہے اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبہ میں تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوۓ محکمہ مواصلات کو سڑکوں کی تعمیر اور مختلف فیزز میں عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئ اجلاس میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے نفاز کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک کر عوام کی جانوں کا تحفظ ہے حکومت دیہاڑی دار طبقہ کو راشن اور احساس پروگرام کے تحت مالی معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے انکے روزگار کا ازالہ کیا جا سکے اجلاس میں تاجروں کی معاونت کے لیۓ انہیں بلاسود قرضوں کی فراہمی اور تاجر تنظیموں کے توسط سے دکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو راشن کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں