جرمنی: ‘سماجی دوری‘ اختیار کرانے والے پولیس اہلکاروں پر حملے

فرینکفرٹ میں ایسٹر ویک اینڈ پر جمع افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مختلف گروہوں کی جانب سے حملے کیے گئے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جرمنی میں سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ جرمنی میں ایسٹر ویک اینڈ پر موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے بہت سے شہری گھروں سے نکلے تھے اور اس دوران زیادہ تر شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلہ رکھنے کی حکومتی ہدایات پر عمل بھی کیا گیا۔ اس دوران تاہم جرمنی کے اقتصادی مرکز فرینکفرٹ میں   پولیس پر اس وقت پتھراؤ کیا گیا اور آہنی راڈز سے حملہ کیا گیا، جب وہ سوشل ڈسٹنسنگ یا سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایات پر عمل کروانے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق، ”پولیس اہلکاروں نے سڑک پر بہت سے افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھ کر اپنی گاڑی روکی۔ اس موقع پر ایک جب ایک پولیس افسر گاڑی سے اترا تو وہاں پر موجود ایک گروپ نے پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔‘‘ پولیس اہلکاروں نے اس گروپ کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک اور پولیس افسر پر کم از کم بیس افراد نے اس وقت حملہ کیا، جب وہ اپنی گاڑی سے باہر نکل رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں