اتحادیوں کے ساتھ اختلافات کی افواہیں پھیلا نے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی:پرویز خٹک

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے حکومتی اتحادیوں سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں، بعض لوگ افواہیں اڑاراہے ہیں لیکن یہ افواہیں بہت جلد دم توڑ جائیں گی، نہ اِن ہا س تبدیلی آئے گی اور نہ ہی حکومت کو کچھ ہوگا،ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑیں گی،نہ اتحادی کہیں جارہے ہیں اور نہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی خلا پیدا ہوا ہے۔

ورکر زکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، بعض لوگ افواہیں اڑاراہے ہیں،قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،حکومت کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتی،عدلیہ،قومی احتساب بیورو  سمیت تمام ادارے آزاد ہیں، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسکو من وعن تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ اِن ہا س تبدیلی آئے گی نہ ہی حکومت کو کچھ ہوگا،ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑیں گی،معلوم نہیں بعض عناصر کو افواہیں پھیلانے سے کیا ملتا ہے؟نہ اتحادی کئی جارہیں ہیں اور نہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی خلا پیدا ہوا ہے۔افواہیں بہت جلد دم توڑ دیں گی،مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ہمارے فیصلہ کن مذاکرات ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں