وکلاء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، مصطفی کمال

کوئٹہ؛پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے شہدائے آٹھ اگست کوئٹہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی وکلا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ پی ایس پی بلوچستان سمیت پاکستان کے چپے چپے میں قیام امن اور عوامی فلاح کیلئے مرتے دم تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ سانحہِ آٹھ اگست کے پانچ سال مکمل ہونے پر پاکستان ہاس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سانحہ کوئٹہ بہت بڑا سانحہ تھا جس میں دہشت گردوں نے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچانے کی خاطر 60 سے زائد وکلا کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرکے نا صرف پوری قوم کو صدمے میں مبتلا کردیا بلکہ ریاست کے اہم ستون اور عدل و انصاف کیلئے لڑنے والی وکلا برادری کو دھمکانے کی سازش کی گئی، مگر اس کے باوجود وکلا برادری اپنے فرائض اور عدل و انصاف کی جنگ ثابت قدمی سے جاری رکھتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ پی ایس پی پاکستان بھر کی وکلا برادری کیساتھ کھڑی ہے اور انسانیت کی بھلائی کے لیے جدوجہد کرتی رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں