بوکو حرام کے حملے میں کیمرون کے 3 فوجی ہلاک

یاؤندے:کیمرون کے شمال بعید خطے میں بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ خطے کے ایک علاقے سگمے میں رات گئے ایک فوجی چوکی پر کیے جانیوالے حملے میں دہشتگرد گروہ کا ایک عسکریت پسند بھی مارا گیا ہے۔ایک فوجی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ دہشتگردوں نے شمال بعید خطے کے دارالحکومت مارا سے تقریبا 343 کلومیٹر جنوب میں واقع قصبے سے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کی۔بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے ماضی میں بھی نائیجیریا اور چاڈ کی سرحدوں کے قریب واقع قصبے سگمے پر قبضہ کی کوشش کی تھی لیکن سرکاری افواج نے انہیں پسپا کر دیا تھا۔کیمرون کی فوج کے مطابق جولائی میں عسکریت پسندوں نے قصبے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں