پنجگور، ایف سی کی چوکی پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

پنجگور:پنجگور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجگور کے علاقے رخشان پل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پردستی بم سے حملہ کیا دستی بم پھٹنے سے ایک سیکورٹی اہلکار فہیم گل زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچادیا گیا سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں