مستونگ، دشت میں دھماکہ، پانچ اہلکار زخمی

مستونگ(انتخاب نیوز)مستونگ کے نواحی علاقے دشت میں ایف سی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجہ میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ، فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی
تاہم سرکاری سطح پر دھماکے کی تصدیق نہیں ہو سکی ،خیال رہے کہ قبل ازیں بھی دشت کے علاقے اسپلنجی میں بد امنی کے ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں