این سی اوسی کااجلاس،سکھ یاتریوں کو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور جانے کی اجازت

اسلام آباد :این سی اوسی نے بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ برسی کے پیش نظر ہندوستانی سکھ یاتریوں کو کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور جانے کی اجازت دے دی۔ ہفتہ کو این سی اوسی کے اجلاس کے دوران کرتارپور راہداری کے ذریعے ہندوستانی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ستمبر کے مہینے میں بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ برسی کے پیش نظر، ہندوستانی سکھ یاتریوں کو کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں