گوادر، خودکش حملے میں زخمی ایک اور بچہ جاں بحق

گوادر(انتخاب نیوز)خود کش حملے میں زخمی ایک اور کمسن بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،گوادر میں چائینیز کانوائے پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا دوسرا کمسن بچہ شہداد ولد فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
شہداد ولد فاروق کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقے پیدارک تربت میں منتقل کیا جا رہا ہے. جہاں انھیں سپرد خاک کیا جائے گا.
واضح رہے شہداد ولد فاروق دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے. اس کے سر میں گہری چوٹیں آئی تھی. کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے.
خیال رہے کہ خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں